بلوچستان, عالمی خبریں

بی بی سی کی 100 باکمال خواتین میں کریمہ بلوچ بھی شامل

بلوچ رہنما کریمہ بلوچ
بلوچ رہنما کریمہ بلوچ

لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ’بی بی سی 100 وومین 2016‘ کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں بلوچستاں کی آزادی کے لیے  کام کرنے والی کریمہ بلوچ بھی شامل۔

بی بی سی کی جانب سے اس فہرست کو جاری کیے جانے کا مقصد دنیا بھر میں خواتین کے، ان کے لوگوں اور معاشروں کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو منظر عام پر لانا اور خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کریمہ بلوچ بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائیزیشن کی چیئرپرسن ہیں اور وہ آزاد بلوچستان  کے لیے کام کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کوئی تحریک آزادی خواتین کی شرکت کے بغیر ادھوری اور نامکمل ہے۔ ’یہ سوچنا بھی ناممکن ہے کہ خواتین کے بغیر کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے‘۔