قومی خبریں

شھداء سفوراں چورنگی کو خراج تحسیں پیش: ریاست ہمسایوں پر الزام لگاکر قوم کو گمراھ کر رہی ہے: شفیع برفت

جسمم کارکناں شھداء سفوراں چورنگی کو خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے۔
جسمم کارکناں شھداء سفوراں چورنگی کو خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے۔

آج پورے سندھ میں جسمم کی جانب سےسفوراں چورنگی کے شھداء کو خراج تحسیں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر جسمم چیئرمیں شفیع برفت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک طرف معصوم اور پرامن سندھی اسماعیلی کمیونٹی کا قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف جوابدار اور زمیواروں کو گرفتار کرنے کے بجاء اپکیس کامیٹی اور کور ہیڈکوارٹر میں سیل قائم کرنے کا مقصد سندھی قوم کی طرف آپریشں کا رخ موڑنا ہے۔

ایک طرف سندھ کی بجیٹ کے لاکھوں روپے رینجرس پر خرچ کیئے جاتے ہیں لیکں باوجود اس کے کراچی میں قاتل عام رک نہیں سکا۔ ایک طرف کراچی کراچی آپریشں کے نام پر سندھ کے سکولوں اور انفراسٹریکچر کی بجٹ امن اماں کے نام پر ریاستی ادارے کھا رہے ہیں تو دوسری طرف ایف سی اور فوج کو بلانے کی تیاری ہوچکی ہے۔

جسمم چیئرمیں نے کہا کہ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوج کی چوکیاں قائم کرنے کا مقصد سندھ کو جموں و کشمیر جیسا روپ دینا ہے اور ہم ایسے فیصلے کے خلاف بھرپور آواز بلند کریںگے۔ جسمم چیئرمیں نے پ پ پ کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ پ پ پ کے وڈیرے اور جاگیردار اپنی کرپشں کو چھپانے کے لیئے اسٹک پر ناچنے ترجیع دیں لیکں ہم سندھی قوم کی توحیں کیسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

شفیع برفت نے کہا کہ یہ کہاں کی دانشمندی ہے کہ ایک انجنئرڈ واقعہ ہوا تو اس کی آر میں لاکھوں میل کی ایراضی پر مشتمل سندھ کو تہذیب یافتا قوم کو ہر راستے میں ان سپاہیوں سے چیکنگ کروانی پڑے گی جو سندھی تک نہیں جانتے۔

جسمم چیئرمیں نے واضع الفاظ میں کہا کے اسماعیلی برادرے کہا تعلق شیعہ مسلک سے اور اس واقعے میں داعش اور جنداللہ سمیت سعودی عرب تک جاتے ہیں۔ پاکستاں کی ریاستی ایجنسیاں اپنے ہمسایوں پر الزام لگاکر دینا اور قوم کو بیوقوف کر رہی ہیں۔